اسلام آباد ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا ہاؤس فوری طور پر ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نےصوبائی حکومت کی کےپی ہاوس ڈی سیل کرنے کی درخواست پر سماعت کی,عدالت نے سی ڈی اے وکیل کوہدایت دیتےہوئےکہا آپ ڈی سیل کریں،آج ہی آرڈر کردوں گا،وکیل سی ڈی اے نےکہاخیبرپختونخوا ہاؤس میں غیرقانونی تعمیرات ہوئیں،کچھ واجبات بھی ہیں،خیبرپختونخوا ہاؤس کو پہلا نوٹس 2014ء میں دیا گیا تھا۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریماکس دئیے آپ یہ کام قانون قاعدے کے مطابق کرسکتے ہیں،اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں وہ اسے دیکھ لیں گے،اگرکچھ غیرقانونی تعمیرات ہیں توسی ڈی اے قواعد کے مطابق کام کرے، ایسا تاثرنہیں جانا چاہئے کہ کسی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے،۔