پنجا ب حکومت اورخصوصی افراد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں 17 روز سے جاری احتجاج 3 دسمبر تک موخرکر دیا گیا ہے۔
خصوصی افراد نے 23ستمبر کو اپنے مطالبات کے حق میں سوشل ویلفیئر کے دھرنے کا آغاز کیا تھا انہوں نے ملازمتوں کی مستقلی ،ماہانہ الائونس سمیت دیگر مطالبات حکومت کے سامنے رکھے تھے خصوصی افراد کے نمائندوں کے آج پھر وزیر سوشل ویلفیئر سے مذاکرات ہوئے۔
وزیر سوشل ویلفیر پنجاب سہیل شوکت بٹ نے مطالبات کی سمری کابینہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔
خصوصی افراد نے یقین دہائی کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تیسری بار سہیل شوکت بٹ کے وعدے پریقین کرکے دھرنا موخرکررہے ہیں 25 نومبر تک مطالبات منظورنہ ہوئے تو معذور افراد کے عالمی دن 3 دسمبر کو دوبارہ دھرنا دیں گے دھرنے پر بیٹھے نابینا افراد کو گھروں تک پہنچانے کے لئے محمکہ سوشل ویلفئیر کی جانب سے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔