چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔
میڈیا سے غیر رسمی بات چیت چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ نان فائلر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز نومبر سے شروع ہوگا۔ چیئرمین ایف بی آر کہتے ہیں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری میں توسیع نہیں ہوگی۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے ہدایت ہے کہ ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا، نان فائلر کا بھی پورا ڈیٹا موجود ہے، انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد 40 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے، انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد گزشتہ سال سے دگنی ہو چکی ہے۔
خیا رہے کہ سال 2024 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن میں صرف 5 دن باقی ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز کے خلاف قانونی کارروائی کی وارننگ جاری کردی گئی۔
ترجمان ایف بی آر نے خبردار کیا ہے اگر 14 اکتوبر تک نان فائلرز نے گوشوارے جمع نہیں کرائے، تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان کے جائیداد اور گاڑی خریدنے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ ساتھ ہی ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی، موبائل سمز کی بندش اور بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کا بھی آپشن موجود ہے۔