تاریخ میں پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج 86 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 475پوائنٹس بڑھکر 8614 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا
گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 85 ہزار 663 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔واضح رہے کہ 100 انڈیکس اکتوبر کے چھ کاروباری دنوں میں 4600 پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔
گزشتہ روزمجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 193 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 192 کی قیمتوں میں کمی اور 61 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔