اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے نئے سربراہ ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
یاد رہے کہ حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد مزاحتمی تنظیم کی جانب سے ہاشم صفی الدین کو ان کا جانشین مقرر کیا گیا تھا۔
4 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ بیروت کےعلاقے داہیہ میں بمباری میں ہاشم صفی الدین کونشانہ بنایا گیا اور حملے کے وقت زیرزمین بنکر میں موجود تھے۔
منگل کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی دعویٰ کر دیا ہے کہ حزب اللہ کے نئے سربراہ ہاشم صفی الدین کو شہید کر دیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ اسرائیلی فوج کا بمباری میں ہاشم صفی الدین کونشانہ بنانے کا دعوی
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے حسن نصراللہ اور ان کے جانشین دونوں کو ختم کردیا ہے اور حزب اللہ کے آنیوالے رہنماؤں کو بھی نشانہ بنائیں گے۔
نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ حزب اللہ کو پہلے سے زیادہ کمروز کردیا جتنا وہ ماضی میں نہیں تھی۔