اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیا ہے گزشتہ رات بیروت کےعلاقے داہیہ میں بمباری میں ہاشم صفی الدین کونشانہ بنایا گیا،حملے کے وقت وہ زیرزمین بنکر میں موجود تھے۔
ہاشم صفی الدین حزب اللہ کےسیاسی امور کےسربراہ اورشہید حسن نصراللہ کے رشتہ دار ہیں کہا جارہا ہے ہاشم صفی الدین حسن نصراللہ کی شہادت کے بعدحزب اللہ کےسیکرٹری جنرل ہوں گے،حزب اللہ نے ابھی تک اسرائیل کےدعویٰ پرکوئی ردعمل نہیں کیا۔
لبنانی وزیرِ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہےکہ مسنا بارڈر کراسنگ کے قریب آج صبح ہونےوالی اسرائیلی بم باری سے لبنان سےشام جانے والا زمینی راستہ منقطع ہو گیا۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے سرحدی کراسنگ کے قریب لبنانی علاقے میں بم باری کی،جس سے شاہراہ پر 4 میٹر چوڑا گڑھا پڑ گیا۔