وفاقی وزیرعبدالعلیم خان سےسابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹررضاباقرکی ملاقات ہوئی ہےوفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ چین،روس اوروسطی ایشیائی ممالک کےساتھ مشترکہ منصوبےشروع ہورہےہیں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرعبدالعلیم خان سےسابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹررضاباقرنے ملاقات کی، الوریزمارسل کنسلٹنسی کاپاکستان نےمالیاتی شعبےمیں بھاری سرمایہ کاری کاعندیہ دے دیا ہے،حکومت سرمایہ کاری کیلئےہرممکن مدداورسہولت پہنچارہی ہے، چین، روس اوروسطی ایشیائی ممالک کےساتھ مشترکہ منصوبےشروع ہورہےہیں۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ معاشی اشاریوں میں بہتری،اسٹاک ایکسچینج ریکارڈسطح عبورکرگئی، ویلتھ فنڈکاقیام اہم کامیابی ہوگی،بیرونی سرمایہ کاری کاخیرمقدم کریں گے، ملکی معیشت کوبہتربنانےکیلئےاقدامات کررہےہیں، مالی ڈسپلن کوبہتربناکرہی گڈگورننس یقینی بناسکتےہیں، ایسےفنڈزکاقیام موجودہ پالیسیوں پرعالمی اعتمادکااظہارہوگا۔
ملاقات کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹررضاباقرنےعبدالعلیم خان کوساورن ویلتھ فنڈکی تفصیلات سےآگاہ کیا، ملاقات میں پاک ساورن ویلتھ فنڈکےمختلف پہلوؤں پرتفصیلی مشاورت کی گئی، فنڈکامقصدنجی شعبےمیں سرمایہ کاری کوبڑھاناہے، جی سی سی اورگلف ممالک بھی اس ساورن فنڈکےممبران میں شامل ہیں یہ فنڈمالیاتی استحکام کاباعث ہوگا۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری بورڈاوروزارت نجکاری فنڈ کیلئےہرممکن تعاون کریں گی،کوسٹل ہائی وے،بیچ ریزارٹ،گرین سٹی جیسےمنصوبےشروع ہوسکتےہیں، ملاقات میں25اور75فیصدکی شراکت داری اورآزادانہ فنانشل ایڈوائزرکی تجاویز پرغور کیا گیا ہے۔