مہنگائی اور شرح سود میں متوقع بڑی کمی اور اچھی معاشی خبروں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا،آج پھر اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کردی
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تاریخ میں پہلی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج 85 ہزارپوائنٹس کی سطح عبور کرگئی ہے۔جہاں100انڈیکس 500 پوائنٹس بڑھکر85410 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 84 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔گزشتہ روز 44 کروڑ 95لاکھ شیئرز کی خرید وفروخت ہوئی جن کی مالیت 30 ارب روپے سے زائد رہی جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ کیپٹلائزیشن 197 ارب روپے سے بڑھ کر 11 ہزار 77 ارب روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔
دوسری جانب گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوریکارڈ کیا گیا،جہاں ڈالر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتے ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔