ماسکو فارمیٹ کنسلٹیشنز نے افغانستان کی عبوری حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ عبوری افغان حکومت تمام دہشت گرد گروپوں سے افغانستان کو پڑوسیوں اور وسیع خطے کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔
تفصیلت کے مطابق ماسکو فارمیٹ کے مشورے پر افغان عبوری حکومت کو غور کرنا چاہیے ، ماسکو فارمیٹ کے بیان پر عمل نہ کرنے سے افغان حکام کے لیے سفارت کاری کے قیمتی مواقع ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔
روس، ایران، چین اور وسطی ایشیائی ممالک جیسی علاقائی طاقتیں افغانستان سے بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے خطرات پر تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔افغان طالبان کو اپنے چیلنجز کو خود حل کرنےکو یقینی بنانا ہو گا، خواتین کے تعلیم کے حق کو برقرار رکھنے پر توجہ دینی ہو گی۔
افغانستان استحکام اور سلامتی کی خاطر خطے میں امن اور تعاون کو فروغ دے۔افغانستان عالمی امن میں اپنا کردار ادا کرے۔