پاکستان ریلویز نے نئی شرط عائد کرتے ہوئےساڑھے پانچ ہزار پنشنرز کو ادائیگی روک دی اور کہا ہے پہلے بینک میں تصدیقی سرٹیفکیٹ جمع کرائیں پھر پنشن ملے گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے کےساڑھے پانچ ہزار پنشنرز کو ادائیگی روک دی گئی،بینکوں میں تصدیقی سرٹیفکیٹ جمع کرائےبغیرپنشن نہیں ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ پنشن اور تنخواہ کی ادائیگی کے لئے ساڑھے چار ارب روپے جاری ہوچکے ہیں لیکن تصدیقی عمل تک پنشن جاری نہیں کی جائے گی۔سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر پنشن دوبارہ بحال ہو جائے گی ۔
ترجمان ریلوے نے کہاکہ تنخواہ اورپنشن کی رقوم کسی اورمدمیں استعمال ہونے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا،ڈیرہ لاکھ تصدیقی پنشنرزوصولی کرچکے،اور ہیڈکوارٹرزمیں تنخواہ اورپنشن کی ادائیگی پیرتک شروع ہوجائےگی۔