ترجمان بھارتی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ جےشنکر15،16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکرپاکستان میں 15-16 اکتوبر کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان جائیں گے ، پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کے اجلاس میں مدعو کیا تھا۔
شنگھائی تعاون تنظیم( ایس سی او) میں بھارت، چین، روس، پاکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، اور ازبکستان شامل ہیں، ایک اہم اقتصادی اور سیکورٹی بلاک ہے جو علاقائی بین الاقوامی تنظیموں میں سے ایک بن گیا ہےاس اہم علاقائی فریم ورک کے اندر پاکستان اور بھارت دونوں کو سربراہی اجلاسوں میں شرکت کا موقع ملتا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے سال بھارت نے ورچوئل فارمیٹ میں ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کی، جس میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی۔
گزشتہ سات سالوں سے ہندوستان کو وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی سطح پر نمائندگی دی گئی ہے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے گزشتہ سال بشکیک میں شرکت کی تھی 2020 میں ہندوستان نے حکومتی سطح کے اجلاس کی ایس سی او سربراہ کی میزبانی کی، پاکستان کی نمائندگی پاکستان کے پارلیمانی سیکرٹری برائے امور خارجہ نے شرکت کی، اس سے پہلے وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ شرکت کر چکے ہیں۔