آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے جمعہ ( کل ) کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ڈی چوک میں احتجاج اور راستوں کی بندش کے باعث پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
جنرل سیکریٹری نجی اسکولز ایسوسی ایشن وحید خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور آج بھی طلبہ کو کینٹینرز کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا۔
قائد اعظم یونیورسٹی
دوسری جانب قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آٰباد نے بھی راستوں کی بندش کے باعث کل تعطیل کا اعلان کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اسلامی یونیورسٹی
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی بھی کل بند رہے گی۔
اسلامی یونیورسٹی انتظامیہ نے کل کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جمعہ کو اسلام آباد ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔