عالمی منڈی میں خام تیل کی قمیتوں میں اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
برینٹ کروڈ فیوچر اضافے کے بعد 77.47 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 73.34 ڈالر میں طے پائے۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے منگل کی شب ایران کی جانب سے اسرائیل پر 200 کے قریب میزائلوں سے بڑا حملہ کیا گیا تھا اور ایرانی حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ 95 فیصد میزائلوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے ٹارگٹ کیا ہے۔
ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی کی جانب سے دی گئی جوابی کارروائی کی دھمکی کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال کافی کشیدہ ہوگئی ہے۔