تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں احتجاج کا پیغام انہوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورتک پہنچا دیا ہے، پارٹی اکتوبر کا پورا مہینہ احتجاج کرے گی ،ملتان کا احتجاج جنوبی پنجاب کی مقامی قیادت کی سفارش پرکرکٹ میچ کےباعث ملتوی کرنا پڑا ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ڈی چوک احتجاج کا حتمی پلان علی امین گنڈا پوراوربانی پی ٹی آئی کی ملاقات میں طےہوگا، ڈی چوک احتجاج کا حتمی پلان علی امین گنڈا پوراوربانی پی ٹی آئی کی ملاقات میں طےہوگا۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اعظم سواتی کی ملاقات میں بیرسٹر گوہر کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی مرضی سےایم این ایزکواحتجاج میں جانےسے روکا ہے ہم نہیں چاہتے تھے کہ ایم این ایز لیاقت باغ سے گرفتار ہوں ، ہمارے سارے ایم این ایز محفوظ ہیں سب سے رابطےبھی ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کامزید کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا معاملہ اداروں کا اندرونی معاملہ ہے،آئین اورقانون کےمطابق جوبھی تقرری ہوتی ہےہمیں اس میں نہیں پڑنا چاہیے،موجودہ سیاسی حالات میں حکومت کب تک چلےگی کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا،اگر اسٹیبلشمنٹ کی مرضی پوری ہوتی رہی تو حکومت چلے گی ۔
صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک کی سیکیورٹی صورتحال پراجلاس کی دعوت ملی توشرکت پرغورکریں گے۔