لاہور کی علاقے جوہر ٹاون کی مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر اچانک گڑھا پڑ جانے سے مسافروں سے بھری گاڑی اندر جا گری جنہیں شہریوں ے اپنی مدد آپ کے تحت بحفاظت نکالا۔
تفصیلات کے مطابق جو ہر ٹاون کے علاقے خیابان فردوس میں یہ گڑھا آٹھویں بار پڑا ہے جو کہ 40 فٹ چوڑا اور 20 فٹ گہرا ہے ۔ واسا حکام کا کہناہے کہ گڑھا نجی سوسائٹی کی پائپ لائن ٹوٹنے کے باعث پڑا ہے اور سوسائٹی کی جانب سے نقصان اور مرمت کی ذمہ داری بھی قبول کر لی گئی ہے ۔
واساحکام کا کہناتھا کہ بار بارگڑھا پڑنے کی وجہ پرانی و بوسیدہ سیویج پائپ لائن ہے، سیوریج پائپ لائن کی تبدیلی کے لیے 1550ملین کا تخمیہ لگایا گیا ہے ،فنڈز ملتے ہی سیوریج پائپ لائن تبدیل کرنے سے مسائل کا حل ہو جائیگا، گڑھے میں گاڑی اورموٹرسائیکل گرنے سے شہری زخمی بھی ہو چکے ہیں۔