مودی حکومت نےمقبوضہ کشمیر کے 23 مزید ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کر دیا
مودی حکومت اپنےہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کےلیےکشمیری ملازمین کو بےبنیاد الزامات کے تحت معطل کر رہی ہے،تازہ ترین اقدام میں 23 کشمیری سرکاری ملازمین کو ان کی خدمات سے معطل کر دیا گیا۔
بھارت اپنی انسان دشمن پالیسیوں کےذریعےاقوام متحدہ کےمتنازعہ خطہ قراردیےگئےمسلم آبادی کے علاقے کوزیرکرنے پرتلا ہوا ہے،بی جےپی حکومت کشمیریوں کومعاشی طورپرگلا گھونٹنے کے لیے اپنی آبادکاری کی استعماری پالیسی کے تحت کشمیری سرکاری ملازمین کو برطرف کر رہی ہے۔
تمام تر جارحانہ اقدامات کےباوجود بھارت کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔