پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سےمتعلق مضامین کو نصاب میں شامل کیا جائے گا،امریکی حکومت نے ٹیچرز ریسورس سینٹر کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلی پرنصاب کا آغاز کردیا۔
پروگرام کے تحت پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک کےطلبہ وطالبات کو موسمیاتی تبدیلی اور آئندہ آنے والی نسلوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تکنیکی محارتوں سے روشناس کرایا جائے گا۔
موسمیاتی تبدیلی سےمتعلق نصاب کی افتتاحی تقریب سےخطاب میں پاکستان میں امریکی نمائندہ برائے عوامی سفارتکاری لیزاسوینارسکی کاکہناتھانصاب پڑھنے والےطلبہ ماحولیاتی تحفظ میں ایک گہری سمجھ کے ساتھ بڑے ہوں گے اور یہی حقیقی تبدیلی کا آغاز ہوگا۔