آئینی ترمیم کے حق میں پریس کلب خانیوال میں طلباء ،سماجی ورکرز ، قومی طلباء محاذ اور لائرز فورم کی جانب سے پُر امن ریلی نکالی۔
ریلی کی قیادت نوجوان سٹوڈنٹ رہنما مبشر منظور نےکی،شہر بھر کے متحرک نوجوان ، وکلاء ، علماء نےاس موقع پر خطاب کیا اور آئینی عدالت کے فلفور قیام کا مطالبہ کردیا ۔
شرکاء نےملک کی عدالتیں 130ویں نمبر پر ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عدلیہ کے معیار کو بہتر کرنے کے مطالبہ کیا،شرکاء نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام اور سپریم کورٹ کو عام عوام کی خدمت کرنے پر بھی زور دیا ۔
شرکاء کا کہناتھا کے آئینی عدالت کے قیام سے سپریم کورٹ کا وقت بچے گا اور عوام کے مقدموں کی سنوائی ہو سکے گی۔
دوسری جانب پاکستان یکجہتی کونسل کی کراچی میں آئینی ترامیم اور آئینی عدالتوں کے جلد از جلد قیام کے لئے ریلی نکالی گئی۔
عوام اور شرکاء نے آئینی ترامیم اور وفاقی عدالتوں کے قیام کے لئے موٹرسائیکل اور زمینی ریلی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،شرکاء نے آئینی عدالتوں کو عوام کی آواز اور انصاف کی ضرورت قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری ان کے قیام کا مطالبہ کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کے آئینی ترمیم وقت کی اشہد ضرورت ہیں اور وفاقی آئینی عدالتیں عدلیہ کے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرنے میں مفید ثابت ہوں گی ۔
اس سے پہلے اسٹوڈنٹ تحریک بلوچستان نے بھی صوبے بھر میں آئینی ترامیم اور آئینی عدالتوں کے حق میں احتجاج کی کال دی رکھی ہے ۔