اقوام متحدہ نے اسرائیل کے فلسطین پر قبضے کیخلاف قرار داد کی حمایت کردی،بھارت نے ووٹنگ سے انکار کردیا۔
بہت سےممالک نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کی قرارداد کی حمایت کی ہے،قرارداد میں اسرائیل کو ایک سال میں مقبوضہ فلسطینی سرزمین خالی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بھارت نے قرار داد کے حق میں ووٹنگ سے اجتناب کیا ،اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کو قریبی دوست شمار کرتے ہیں۔
مسلمانوں کے طرف بی جے پی کی پالیسیاں اور اسرائیلی حملوں کی حمایت ایک دانستہ حکمت عملی ہےجس کا مقصد مسلمانوں کو نقصان پہنچانا ہے،بھارت کا اجتناب غیر جانبداری نہیں ہیں بلکہ بزدلی کی علامت ہے، جو اپنے نئے بہترین دوست اسرائیل کو ناراض کرنے سے ڈرتا ہے،
لیکن عالمی انصاف اور انسانی حقوق کی پاسداری کرنے کا بہانہ کرتا ہے۔