اے ایس آئی شمشاد اکبر ایک بہادر افسر تھے جنہوں نے عوام کی حفاظت کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔
اے ایس آئی شمشاد اکبر نے 3 جون 2010 کو شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں فائرنگ کرتے ڈکیت گینگ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا,ڈاکووں کی فائرنگ سے آپ شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئےشہید نے سوگواران میں بیوہ اور بچے چھوڑے۔
بیوہ شہید شمشاد اکبر کا کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے اپنے شہید شوہر پر جس کی میں بیوہ ہوں۔میرے خاوند انتہائی شفیق اور دلیر انسان تھے۔
بیٹی شہید اے ایس آئی نے کہا ہمیں بابا کی بہت یاد ستاتی ہے۔،بیٹے نے کہا لیکن ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بابا نے عوام کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔یہ صدمہ ہمارے لئے بڑا تھا لیکن ہم نے صبر سے برداشت کیا۔