آئی ایم ایف کی جانب سے 7 ارب ڈالرقرض کی منظوری کے بعدپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،دوران ٹریڈنگ اسٹاک مارکیٹ میں 450 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی جارہی ہے
کاروباری ہفتے کےچوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے،ہنڈریڈ انڈیکس کی 82700 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 82 ہزار 247 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 35 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 35 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے کا تھا۔