پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں 100 انڈیکس کی 251 پوائنٹس بڑھکر81576 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، انڈیکس 81 ہزار 576 کی سطح پر آگیا گزشتہ روز بھی کاروبار کے پہلے سیشن کےدوران انڈیکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا تاہم بعد میں کاروبار میں شدید مندی دیکھی گئی۔
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں روپے کےمقابلے میں ڈالرکی قیمت مزید کم ہو گئی ۔کاروبار کےآغاز پر انٹربینک میں ڈالرکا بھائو 12 پیسے کم ہو کر 277 روپے 68 پیسے پر آگیا۔گزشتہ روزکاروبار کےاختتام پر امریکی کرنسی کا بھائو 277 روپے ، 80 پیسے پر بند ہوا تھا۔