بھارتی کپتان روہت شرما نے افغانستان کیخلاف میچ میں ورلڈ کپ تاریخ کے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلئے۔
بھارت نے افغانستان کو ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی، روہت الیون نے 273 رنز کا ہدف 35 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر عبور کرلیا۔
میچ کی خاص بات روہت شرما کی جارحانہ بیٹنگ تھی، انہوں نے صرف 84 گیندوں پر 130 رنز کی اننگز کھیلی۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنی شاندار بیٹنگ کی بدولت ورلڈ کپ کے کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کرتے ہوئے سچن ٹنڈولکر، کرس گیل سمیت کئی بیٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
7 hundreds in 19 innings 🤯
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 11, 2023
Rohit Sharma and the World Cup - a match made in heaven ✨#INDvAFG | #CWC23 pic.twitter.com/ri9f5KjxfW
بھارتی کپتان روہت شرما نے افغانستان کیخلاف اننگز میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا 554 واں چھکا مار کر سابق ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا۔
کرس گیل نے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں 553، پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 476 اور نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم نے 398 چھکے لگا رکھے ہیں۔
روہت شرما نے افغانستان کیخلاف سنچری جڑ کر اپنے ہم وطن سچن ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، ان کی ایک روزہ عالمی مقابلوں میں سنچریوں کی تعداد سب سے زیادہ 7 ہوگئی، انہوں نے یہ کارنامہ صرف 19 میچوں میں انجام دیا، سچن نے 44 میچوں میں 6 جبکہ کمار سنگاکارا اور رکی پونٹنگ نے 5، 5 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
That’s why they call him the Hitman 💥
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 11, 2023
Rohit Sharma passes Chris Gayle to become the leading six-hitter in international cricket 💪#INDvAFG #CWC23 pic.twitter.com/1riSVIYNX7
افغانستان کیخلاف روہت شرما کی سنچری ورلڈکپ میں کسی بھی بھارتی بیٹر کی جانب سے تیز ترین سنچری بھی ہے، انہوں نے صرف 63 گیندوں پر اپنے 100 رنز پورے کئے، اس سے قبل کپل دیو نے 1983ء ورلڈ کپ میں 72 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔