گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت 600 ارب روپے کھا گئی، صوبے میں امن قائم کرنے میں ناکام ہے۔
سماء ٹی وی کے معروف پولیٹیکل پروگرام میرے سوال میں ابصار عالم کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سوات واقعہ سے دنیا میں منفی پیغام گیا ہے خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں امن قائم کرنے میں ناکام ہے ۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن ( این ایف سی) ایورڈ کا ایک فیصد خیبرپختونخوا حکومت کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں ملتا ہے پھر بھی پولیس آلات اور اسلحہ کی کمی کا شکوہ کر رہی ہے ۔
پی ٹی آئی کی صوبائی چھ سو ارب روپے کھا گئی ۔ اور کرپشن چھپانے کے لیے پولیس کو ریاست کے خلاف کھڑا کر دیا۔
پروگرام میرے سوال میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت 600 ارب روپے کھا گئی،کرپشن چھپانے کے لیے پولیس کو ریاست کےخلاف کھڑا کر دیا ہے۔