پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے لاہور میں منعقدہ جلسے کا وقت ختم ہوگیا ہے جس کے بعد پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سمیت تمام رہنما واپس چلے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کے علاقہ کاہنہ کی مویشی منڈی میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس کے اختتام کا وقت شام 6 بجے تک کا تھا، وقت ختم ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر ، حماد اظہر اور عالیہ حمزہ جلسہ گاہ سے روانہ ہوگئے۔
سینیٹر عون عباس بپی، لطیف کھوسہ اور فیصل جاوید نے بھی مرکزی کنٹینر چھوڑ دیا جس کے بعد جلسے میں ساؤنڈ سسٹم لگانے والے ڈی جے نے بھی سامان سمیٹنا شروع کردیا۔
بعدازاں، کینٹینر کو بند کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور
ڈپٹی کمشنر لاہور موسیٰ رضا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو این او سی کے مطابق 6 بجےتک وقت دیا گیا تھا جو کہ ختم ہوچکا ہے، جلسے کے منتظمین جلسہ فوری ختم کرائیں اور انتظامیہ این او سی کے مطابق مقررہ وقت کی پاسداری یقینی بنائے۔
ان کا کہنا تھا کہ این او سی کی کیخلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔