لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کو 21 ستمبر کے جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔
لاہور میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کو جلسہ کرنے کی حکومت پنجاب نے لاہور جلو پارک میں اجازت دے دی ہے،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو ڈپٹی کمشنر آفس بلوایا گیا تھااور ساتھ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی ڈی آفس لاہور پہنچی تھی،تحریک انصاف نے جلسہ ایس اوپیز کے مطابق کرنے کی یقینی دہانی کروائی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) کو جلو پارک گراؤنڈ لاہور میں دوپہر 02:00 بجے سے شام 05:00 بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت مل ہے۔
Letter Noc Pti (2) by Farhan Malik on Scribd
لاہور ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس نے تحریک انصاف کو جلوپارک میں جلسہ کرنے کا این او سی جاری کر دیا ہے،لاہور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے این او سی میں کہا گیا ہے کہ آرگنائزر کی طرف سے حلف نامہ جمع کروانا/انڈر ٹیکنگ کی صورت میں،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تمام تر ذمہ داری وہ خود لیں گے اور ہوں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے ڈی سی آفس پہنچ کر موقف اختیار کیا تھا کہ ہمیں جلسے کیلئے بتایا گیاہےکہ اجازت دے دی گئی ہے،جلسے کا مقام تبدیل کرنے پرغور و فکرجاری ہے،عدالتی وقت ختم ہوچکا ہے ہمیں بھی این او سی کا انتظار ہے،ہم آئے ہیں اور جلسے کا این او سی لے کر جائیں گے۔
دوسری جانب رکن پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) لیگل ٹیم خاقان میر نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کو کاہنہ نو مویشی منڈی میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے، افسران نے2سے8بجےتک جلسہ کرنے کا وقت دیا ہے، ہم نے رات11سے12 تک کا وقت مانگا ہے۔