امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے حملوں کا جواب دینا اسرائیل کا فرض اور حق ہے جبکہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہو گا اور اسے جو بھی مدد درکار ہوگی فراہم کرے گا۔
وائٹ ہاؤس میں تقریباً 10 منٹ کی اپنی تقریر میں امریکی صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ حما س اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی کے دوران کم از کم 14 امریکی مارے گئے ہیں اور کئی افراد کو یرغمال بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی تاحال جاری، 950 فلسطینی شہید،1200 صیہونی ہلاک
رپورٹس کے مطابق حکام نے ابھی تک ہلاک یا لاپتہ ہونے والے امریکی شہریوں کی شناخت بارے آگاہ نہیں کیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ دنیا کی ہر قوم کی طرح اسرائیل کو بھی جواب دینے کا حق ہے اور درحقیت اس کا فرض ہے کہ ان شیطانی حملوں کا جواب دے اور ایسی صورتحال میں امریکا کا ردعمل تیز، فیصلہ کن اور زبردست ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔اسرائیل کا خوراک اور طبی امداد غزہ پہنچانے کی اجازت دینے سے انکار
بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کاتبادلہ کر رہا ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی بازیابی کے لئے مشاورت کا عمل بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔پیوٹن کا اسرائیل اور حماس کی جنگ میں شہریوں کی ہلاکتوں پر اظہار تشویش
انہوں نے مزید کہا کہ بطور صدر میری دنیا بھر میں یرغمال بنائے گئے امریکیوں کی حفاظت سے زیادہ کوئی ترجیح نہیں ہے۔