محکمہ موسمیات نے 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی و وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق 25 ستمبرسے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بالائی و وسطی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا کہ اس دوران چترال ،دیر ،سوات، کوہستان ،بٹگرام میں بارش متوقع ہے جبکہ مانسہرہ ،ایبٹ آباد ،پشاور ،نوشہر اور مردان سمیت دیگرعلاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔