کنسٹیبل راشد علی ایک بہادر جوان تھے جنہوں نے عوام کی حفاظت کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔
کنسٹیبل راشد علی نے 17 جنوری 2022 کو کراچی کمپنی کےعلاقہ میں دہشت گردوں کاڈٹ کرمقابلہ کیا،دہشت گردوں کی فائرنگ سے آپ شدید زخمی ہوئے۔
شدید زخمی ہونے کے باوجود آپ اورساتھی پولیس افسران نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا،کنسٹیبل راشد علی نے 17 اگست 2023 کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔
کنسٹیبل راشد علی نے سوگواران میں بیوہ اور بچے چھوڑے،بیوہ شہید راشد علی نے کہا مجھے فخر ہے اپنے شہید شوہر پر جس کی میں بیوہ ہوں۔میرے خاوند انتہائی شفیق اور دلیر انسان تھے۔
شہید کنسٹیبل راشد علی کی بیٹیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں بابا کی بہت یاد ستاتی ہے۔لیکن ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بابا نےعوام کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔ یہ صدمہ ہمارے لئے بڑا تھا لیکن ہم نے صبر سے برداشت کیا۔