ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گرین ٹورزم کمپنی گلگت بلتستان میں پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
گلگت بلتستان کو پاکستان کا سیاحتی کیپیٹل کہا جاتا ہے جہاں قدرتی حسن اور ثقافتی رنگوں سے مالامال سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں
گرین ٹورازم کمپنی کی توجہ پاکستان کے سیاحتی شعبے کی ترقی کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع اور کاروباری منصوبے پیدا کرنے پر بھی مرکوز ہے
سیاحوں کی سہولت کے لیے گرین ٹورزم پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحت نلتر میں فوراسٹار اور فائیواسٹار سٹی ہوٹلوں کے قیام کے ساتھ ساتھ شکار گاہوں کا قیام بھی کر دیا گیا ہے
نلتر، گلگت بلتستان کے قلب میں ایک ایسا منفرد مقام ہے جہاں سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کر کے ان کے سفر کو یاد گار بنایا جاتا ہے۔
گرین ٹورزم کمپنی کے ان اقدامات کا مقصد سیاحت کے شعبے میں ایک ہنر مند افرادی قوت تیار کرکے اور بنیادی سہولیات فراہم کر کے گلگت بلتستان میں عالمی معیار کے سیاحتی مقامات تیار کرنا ہے
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے کیے جانے والے ان اقدامات کے ذریعے سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے میں بھی مدد ملے گی
ایس آئی ایف سی کے تعاون سےگرین ٹورازم کمپنی کے منصوبوں سے سیاحت سمیت ملک کی معاشی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔