رواں سال کی پہلی ششماہی میں بینکاری شعبےکی بیلنس شیٹ میں 11.5 فیصد توسیع ہوئی ہے اسٹیٹ بینک نے 2024میں بینکوں کی کارکردگی کا ششماہی جائزہ جاری کردیا ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق جنوری تاجون2024 ،بینکاری شعبےکی کارکردگی اور مضبوطی کا جائزہ لیا گیا ہے بینکوں سےحکومتی قرضوں میں اضافہ،نجی شعبےسےقرض واپسی زیادہ ہوئی ہے رواں سال کی پہلی ششماہی میں بینکاری شعبےکی بیلنس شیٹ میں 11.5 فیصد توسیع ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان پہلی ششماہی رپورٹ کے مطابق بینکوں کےڈپازٹس میں11.7 فیصد اضافہ ہوا،سیونگزاورکرنٹ ڈپازٹس کاحصہ زیادہ رہا ہے، ششماہی جائزےمیں بینکوں کےغیرفعال قرضوں میں بھی اضافہ ہوا ہے،قرضوں پرمنافع اورنیٹ انٹرسٹ مارجن سکڑنےکی وجہ سےبینکوں کی آمدنی پرفرق پڑا ہے۔