پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام تک پہنچنے لگا ہےپنجاب حکومت نےکرایوں میں ڈھائی سو روپے تک کمی کر دی۔
لاہور میں پیٹرولم مصنوعات سستی ہونےکےبعد پنجاب حکومت نے عوام کیلئے ریلیف دے دیا ہے،وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پرکرایوں میں چالیس سے دو سو پچاس روپے تک کمی کی گئی ہے،37شہروں کیلئے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے، ٹرمینلز پر نئے کرائے نامے آویزاں کر دیے گئے ہیں۔
وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبرنےلاہور کے مختلف بس ٹرمینلز کا دورہ کیا، کرایوں میں کمی کا جائزہ لیااورمسافروں کی شکایات سنیں۔
لاہور سے سوات کے کرایہ 110 روپے کمی کے بعد 2140 روپےمقررکیا گیا ہےلاہور سے کراچی کا سرکاری کرایہ 220 کمی کے بعد 4250 ہوگیالاہور سے راولپنڈی کیلئے 1050دینا ہوں گے،مسافروں نے بھی کرایوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
زائد کرایہ وصول کرنےاور نیا کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے پرتیس گاڑیاں بندکر دی گئیں، ٹرانسپورٹرز کو 3لاکھ 58 ہزارروپے کے جرمانےکیے گئے۔