پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے رجحان میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 80 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی، جہاں 100 انڈیکس 520 پوائنٹس بڑھ کر 80010 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔
سرمایہ کار اسٹیل ، سیمنٹ ، فرٹیلائزرز ، آٹو اور آئل اینڈ گیس کمپنیز کے شیئرز میں سرگرم ہیں،اس سے قبل اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار کے اختتام پر 79 ہزار 491 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں 13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے پر آگیا ہے۔