افغانستان ایک بار پھر6.3 شدت کے زلزلے سے لرز اُٹھا۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے 100 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمال مغربی افغانستان میں علی الصبح کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر ہیرات سے 28 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔
دوسری جانب افغانستان میں 4 روز قبل آنے والے زلزلے سے اموات کی تعدادتین ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق صوبے ہرات میں زلزلے سے 2 ہزار گھر مکمل تباہ ہو چکے ہیں جبکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔