خیبرپختونخوا محکمہ ایکسائز نے صوبہ بھر میں گاڑیوں کے لئے یونیورسل نمبر پلیٹ سسٹم کا اجرا کردیا۔
خیبرپختونخوا محکمہ ایکسائز کی جانب سے گاڑیوں کے لئے یونیورسل نمبر پلیٹ سسٹم کا اجرا ابتدائی طور پر صوبے کے تین اضلاع میں شروع کیا جارہا ہے۔
محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے لئے پبلک فیسیلیٹیشن ماڈیول بھی شروع کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ان آن لائن سسٹمز کا باضابطہ افتتاح کیا، پبلک فیسیلیٹیشن ماڈیول اینڈرائیڈ ایپ اور ویب ماڈیول پر مشتمل ہے۔
اس ماڈیول کے ذریعے ٹیکس دہندگان کسی بھی جگہ سے اپنے ٹیکس ریکارڈ تک آن لائن رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس سسٹم کے ذریعے ٹیکس دہندگان اپنا چالان بھی آن لائن حاصل کرسکتے ہیں اور اب ٹیکس دہندگان کو ٹیکس سے متعلق معلومات یا ٹیکس جمع کرنے کے لئے دفتروں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔