گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے مریم نواز کو خطاب کی دعوت دے دی وائس چانسلر نے مسلم لیگ کی سنئیر نائب صدر کو خط لکھ دیا ۔
رپورٹس کے مطابق وائس چانسلر نے مریم نواز کو خط میں لکھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سائنس، آرٹس سے لر کر سیاست پڑھائی جاتی ہے علامہ اقبال سمیت بیشتر لیڈرز گورنمنٹ کالج کے طالبعلم رہے۔
وائس چانسلر نے اپنےخط میں لکھا کہ ہم چاہتے ہیں طلبا ءمیں لیڈرشپ اسکلز کو اجاگر کیا جائےآپ طلباء کی رول ماڈل ہیںآپ کا سیاست میں وسیع تجربہ ہے جی سی یو آپ کو طلبا سے خطاب کی دعوت دیتا ہےوآپ کا طلباء سے خطاب انہیں مستقبل میں فائدہ پہنچائے گا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے 16 اکتوبر کو مریم نواز کو خطاب کی دعوت کیلئےخط بھیجا تھاڈاکٹر اصغر زیدی نے سماء سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے تاحال کوئی جواب نہیں دیااپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے وہ قدیمی جامعہ کی دعوت قبول کریں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی لاہور میں سیاسی کنونشن کے انعقاد پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے بطور چانسلر نوٹس لے لیا تھا گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ نامور تعلیمی ادارے کو سیاسی اکھاڑا بنانا افسوس ناک ہے۔
عمران خان کا گورئمنٹ کالج لاہور میں جلسہ کرنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی ٹویٹ کی تھی۔ اپنے سوشل عمران خان کا گورئمنٹ کالج لاہور میں جلسہ کرنے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی ٹویٹ کی تھی۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا تھا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف ایک تعلیمی ادارے کی بے حرمتی پر سخت ایکشن لیا جانا چاہیے۔