پاکستان نے ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کے خلاف سب سے بڑا ہدف عبور کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کے حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی جانب سے 344 رنز پاکستان کیخلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور تھا، اس سے قبل بھارت نے 2019ء میں پاکستان کیخلاف 336 رنز کا بنائے تھے۔
پاکستان نے اپنی ورلڈ کپ کرکٹ تاریخ کا سب سے بڑا ہدف عبور کرکے نئی تاریخ رقم کردی، اس سے قبل پاکستان ٹیم نے کسی بھی ٹیم کی جانب سے 265 رنز سے زیادہ کا ہدف عبور نہیں کیا تھا۔
🚨RECORDS-TUMBLING NIGHT IN HYDERABAD
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 10, 2023
Highest successful chase in a @cricketworldcup match ✅
Highest successful run-chase for 🇵🇰 in an away game ✅#PAKvSL | #DattKePakistani | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/5GIcUAdXNx
پاکستان کی جانب سے سری لنکا کیخلاف میچ میں محمد رضوان نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ عبداللہ شفیق نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز بنائے تھے۔
پاکستان ٹیم نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر 10 گیندیں قبل ہی عبور کرلیا۔