چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آپ کی حکومت میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں، جس دن بانی پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کا کہا لوگ بنگلہ دیش کو بھول جائیں گے۔
قومی اسمبلی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو روانڈا نہیں بنانا چاہتے، اگر ہم نے عوام کی نمائندگی کرنی ہے تو بھول جائیں کون اچھا ہے؟ جس دن بانی پی ٹی آئی نے سڑکوں پر آنے کا کہا لوگ بنگلہ دیش کو بھول جائیں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ آج کمیٹی اجلاس میں کہا گیا کہ ہمیں وی آئی پی کلچر نہیں چاہئے،اگر آگے بڑھنا ہے تو ایک قدم پیچھے بھی ہٹنا پڑا تو ہٹیں گے،خواجہ آصف کو نیلسن منڈیلا کی مثال دی، نیلسن منڈیلا نے اپنی بیوی کی قربانی دی، عوام کے ساتھ کھڑا ہوا تھا،میں نے کہا اگر آپ کمیٹی میں نہیں رہنا چاہتے تو اسپیکر کو کہہ سکتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا مزیدکہنا تھا کہ 70 فیصد پاکستان پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتا ہے،اس دن سے ڈرو جب بانی پی ٹی آئی بھوک ہڑتال شروع کردے،اگر اس نے کال دی تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،ہماری جیت اور ہار کی جنگ میں پارلیمان ہار جائے گا،بلاول بھٹو نے جس طرح بات کی یہ پارٹی چیئرمین کی موت ہے،بلاول بھٹو شاید آکسفورڈ کی جعلی ڈگری کرکے یہاں پہنچا ہے۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ لازم ہے کہ لائن کیھنچی جائے،یہ پارلیمنٹ مضبوط ہے یا کوئی اور؟پارلیمنٹ میں ایک دن کا خرچہ ساڑھے 6 کروڑ روپے ہے،صرف 115منٹ قانون سازی ہوئی،اس دوران صرف گالم گلوچ ہوا ہے،یوسف رضا گیلانی کا بیٹا سپریم کورٹ کے گیٹ سے گرفتار ہوا ہے،شہاب الدین کو گھر سے اٹھایا گیا،پرویز اشرف کو کس نے وزیراعظم بنوایا؟
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم آگے بڑھنا چاہتے تھے ہماری تلخ کلامی نہیں ہوئی ہے،آپ کی حکومت میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں،خواجہ آصف کو کہا کہ دل کھول کر آپ کے ساتھ بیٹھے ہیں،میں نے کہا ان معاملات کو حل کرنا چاہئے۔