سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری کیلئے قائم جوڈیشیل کمیشن کا اجلاس ختم ہو گیاہے جس دوران جسٹس منیب اختر آئینی ترمیم کے سوال پر اٹارنی جنرل کا جواب سننے کے بعد اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے ۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منیب اختر نے اجلاس کے دوران استفسار کیا کہ گزشتہ اجلاس میں آئینی ترمیم کا بتایا گیا تھا ، مجوزہ آئینی ترمیم کے بارے میں بتائیں، اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ اس سوال کا جواب وزیر قانون دے سکتے ہیں ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن کو یہ سوال پوچھنے کا اختیار نہیں ہے ، جوڈیشل کمیشن حکومت سے یہ نہیں پوچھ سکتا ، جسٹس منیب نے کہا کہ وزیر قانون گزشتہ اجلاس پر خود کمیشن میں یہ معاملہ لائے ، اٹارنی جنرل کے جواب کے بعد جسٹس منیب اختر اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے ۔