پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی سے متعلق اسپیکرایازصادق کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نےپارلیمنٹ لاجزکو سب جیل قرار دینے کی منظوری دیدی،تمام گرفتار پی ٹی آئی اراکین سے فارمز پر دستخط کروا لئے گئے،پی ٹی آئی کے زیرحراست اراکین کو آج ہی پارلیمنٹ لاجز منتقل کئے جانےکا امکان ہے۔
وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کیلئے سب جیل بنانے کا فیصلہ کیا ہے،گرفتار ارکان کیلئے پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دیدیا گیا ہے۔
اس سے پہلے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کےچیمبر میں ہنگامی اجلاس ہوا،اعظم نذیر تارڑ،محسن نقوی ،نوید قمر کی بھی اجلاس میں شرکت ہوئے،اجلاس میں پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان کیلئے سب جیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ زیر غور آیا،عدالت سےضمانت منظور نہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی ارکان کو سہولت دینے پرغور کیا گیا۔
پارلیمان کی کارروائی بہتراندازمیں چلانےکیلئےقائم خصوصی کمیٹی کااِن کیمرہ اجلاس ہوا،آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
چیف ویپ پی ٹی آئی عامر ڈوگر نےکہا آئینی ترمیم کو مسودہ سامنے آئے گا تو ہی معلوم ہوگا اس میں ہےکیا؟مسودہ دیکھنے کے بعد تحریک انصاف اپنا فیصلہ کرے گی،حکومتی ذرائع کا کہنا ہے آئینی ترمیم پر تمام پارلیمانی کمیٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا