وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہاماحولیاتی تبدیلی متاثرہ ممالک کے واجب الادا قرض معاف کئےجائیں، پائیدارترقی کیلئےترقیاتی بینکس کی جانب سےزیادہ قرضوں کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے
وزیراعظم شہبازشریف نےاقوام متحدہ کےسمٹ آف دی فیوچرسےپہلےورچوئل اجلاس گلوبل کال سے خطاب کیا،
خطاب کےدوران انہوں نےکہا ہم اجتماعیت کےتصورکونقصان پہنچانے کےخطرے سےدوچار ہیں، ہمارا مشترکہ تصوراجتماعیت،مساوات اورانصاف کےخاص پیمانےکامقتاضی ہے،غزہ کےلوگوں کی حالت زار اس اجتماعیت ،کا مذاق اڑارہی ہے یہ تصور غریبوں کیلئے بڑھتے قرض بوجھ، بڑھتی غربت کے سبب دھندلاجاتاہے
انہوں نےمزید کہا پائیدار ترقی کےاہداف کے حصول کےلیےبین الاقوامی مالیاتی فریم ورک میں اصلاحات کی ضرورت ہےپائیدار ترقی کیلئےبہتررعایتی فانسنگ اورترقیاتی امدادمیں اضافہ ضروری ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کےمسئلےپرجانبدارانہ طرزعمل اجماعیت کونقصان پہنچارہاہے۔