اسٹیٹ بینک کی جانب سےشرح سود میں دوفیصدکمی کےاعلان کےبعداسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت اختتام ہوا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 79 ہزارپوائنٹس کی اہم حدبحال ہوگئی دوسری جانب گولڈ مارکیٹس میں بھی سونےکی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح سےنیچےآگئیں ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوران ٹرینڈنگ اتارچڑھاوکےبعد کاروبارکا مثبت اختتام ہوا ، شرح سود میں کمی کی خبروں کےباعث تیزی کا رجحان دیکھاگیا ، کاروبارکے اختتام پرہنڈریڈانڈیکس 365 پوائنٹس بڑھ کر79 ہزار17پوائنٹس پربندہوا، مارکیٹ میں 16 ارب36 کروڑروپےمالیت کےاٹھاون کروڑبیالیس لاکھ شیئرزکی تجارت ہوئی ۔
دوسری جانب فی تولہ سونےکی قیمت ایک ہزارروپےکم ہوکردولاکھ تیرسٹھ ہزارراوردس گرام سونےکےنرخ آٹھ سوستاون روپےکمی سےدولاکھ پچیس ہزارچارسو اسی روپےہوگئے ۔ عالمی منڈی میں بھی فی اونس سونےکےدام آٹھ ڈالرکم ہوکردوہزارپانچ سو پندرہ ڈالرپرآگئے۔