عالمی مارکیٹ میں مندی کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے جبکہ دس گرام سونے کے نرخ 170 روپے گر گئے۔
پاکستان میں فی تولہ سونا کمی کے بعد ایک لاکھ 99 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگیا جبکہ دس گرام سونے کے نرخ ایک لاکھ 71 ہزار 300 روپے ہوگئے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 7 ڈالر فی اونس کی کمی ہوگئی جس کے بعد اس کے نرخ 1855 ڈالر پر آگئے جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت 320 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔
گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ 4 ہزار 400 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نرخ 2 لاکھ روپے پر آگئے تھے۔
مقامی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں تیزی سے گراوٹ دیکھی گئی، فی تولہ سونا تقریباً 25 ہزار روپے تک نیچے آگیا تھا۔
واضح رہے کہ 20 ستمبر 2023ء کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 100 روپے اور دس گرام کے نرخ ایک لاکھ 86 ہزار 990 روپے تھے۔