تعلیمی اداروں میں منشیات کے ناسور کے خلاف نوجوانوں کو فرنٹ لائن بنانے کا مشن زرعی یونیورسٹی پشاور کے طلبہ نےمتحد ہوکر منشیات کی روک تھام کا عزم کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق زرعی یونیورسٹی کے طلبہ کو منشیات سے بچانے کے لئے انتظامیہ سرگرم ہوگئی ہےزرعی یونیوسٹی میں انسداد منشیات آگاہی کمیٹی کی بیٹھک ہوئی ہے جس میں ماہر ین نے شرکت کی۔
ماہرین کے مطابق منشیات ہا رمونزز میں اضافہ کرکے وقتی سرور تو دیتے ہیں مگر بعد میں مستقل تباہی کا باعث بن جاتے ہیں نشئی اپنے خاندان اور معاشرے پر بوجھ بن جاتا ہے۔
طلباء کا انسداد منشیات مہم میں بھرپورکردار ادا کرنے کے لیے حکومت اور سماجی تنظیموں کے ساتھ ملکر جدووجہد کرنے کا عزم کیا ہے۔
ایک غیرسرکاری تنظیم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 76 لاکھ افراد منشیات استعمال کرتے ہیں جس میں 78 فیصد مرد جبکہ 22 فیصد خواتین بھی شامل ہیں ۔