نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایم ڈی کیٹ 2023ء کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم دے دیا، انہوں نے ٹیسٹ دوبارہ کرانے کی ہدایت کردی۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے میڈیک کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ ٹیسٹ لینے کی ہدایت کردی۔
ترجمان کے مطابق نگران وزیراعلی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ کروانے کا حکم دیدیا، مقبول باقر نے ڈاؤ یونیورسٹی کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منعقد کرنے کی ہدایت کردی۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ نے ایف آئی اے کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی انکوائری کی بھی ہدایت کردی۔ جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اس سے قبل 4 اکتوبر کو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز(ایم ڈی کیٹ)پیپر لیک ہونے کی انکوائری رپورٹ مکمل کرلی گئی تھی، انکوائری ٹیم نے مجرمانہ عمل کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی اور امتحانات دوبارہ منعقد کروانے کی سفارش کی تھی۔
نگران وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز کو تحقیقاتی رپورٹ موصول ہوئی تھی، انکوائری ٹیم نے مجرمانہ عمل کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی سفارش بھی تھی۔
انکوائری کمیٹی کی ایم ڈی کیٹ امتحانات دوبارہ منعقد کروانے کی بھی سفارش سندھ حکومت کو ارسال کی گئی تھی، جس کے بعد انکوائری ٹیم کی سفارشات پر مبنی سمری سندھ کابینہ کو بھیجی گئی۔