ڈنمارک کی جانب سے فلسطینوں کو دی جانے والی ترقیاتی امداد روک دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈنمارک نے فلسطینیوں کو دی جانے والی ترقیاتی امداد کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پیر کے روز جرمنی اور آسٹریا کی جانب سے بھی فلسطنیوں کی امداد معطل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ جرمنی اور آسٹریا کا فلسطین کی امداد معطل کرنے کا اعلان
رپورٹس کے مطابق جرمنی اور آسٹریا کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد فلسطینیوں کی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلنبرگ نے کہا تھا کہ حکومت فلسطین میں کئی منصوبوں کے لئے 20 ملین ڈالر کی امداد روک رہی ہے جبکہ جرمنی کی حکمران جماعت سوشل ڈیمو کریٹس کی وزیر ترقی سوینجا شولزے نے کہا تھا کہ فلسطین کو فی الحال کوئی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے۔
رٹزاو نیوز ایجنسی نے ڈنمارک کے وزیر برائے ترقیاتی تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ فلسطینیوں کو دی جانے والی ترقیاتی امداد کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ غزہ پر اسرائیلی بمباری چوتھے روز بھی جاری، 770 فلسطینی شہید
خیال رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی چوتھے روز میں داخل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 900 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 770 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔