فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی چوتھے روز میں داخل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 900 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 770 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ تیسری رات بھی جاری رہا اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
Media coverage: "Scenes from the area targeted by Israeli airstrikes in #Gaza City last night resulting in the cold-blooded murder of Palestinian journalists Saeed Tawil and Mohammad Soboh." pic.twitter.com/r6paawnWK4
— Quds News Network (@QudsNen) October 10, 2023
فلسطینی وزیر صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 770 تک پہنچ گئی ہے جن میں 140 بچے اور 120 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 4 ہزار افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فضائی حملوں میں دو فلسطینی صحافی بھی شہید ہوئے جبکہ غزہ میں 137,000 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
The Government Media Office in Gaza: “We mourn our two fellow journalists, Mohammad Soboh and Saeed Al-Taweel, who were killed after being targeted by an Israeli airstrike while covering the evacuation of a building threatened by Israeli bombing west of Gaza City last night." pic.twitter.com/XZSOFpmpp4
— Quds News Network (@QudsNen) October 10, 2023
اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس نے غزہ کی پٹی میں 200 سے زائد مقامات پر رات کو حملے کئے۔
صیہونی فوج نے دعویٰ کیا کہ حملوں میں جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا ان میں ایک مسجد بھی شامل ہے جس میں اسلحہ ذخیرہ کیا گیا تھا اور حماس کے زیر استعمال ایک اپارٹمنٹ کو بھی تباہ کیا گیا۔
اسرائیلی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس نے غزہ کی باڑ کا مکمل کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے جسے حماس نے توڑا تھا۔
اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلاد اردان نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں بتایا کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد 100 سے 150 کے درمیان ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی محفوظ راہداری کی اپیل
فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کو لانے کے لئے ایک محفوظ راہداری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے رات بھر خان یونس شہر کے مشرق میں چار ایمبولینسز کو نشانہ بنایا ہے اور رات بھر بمباری کر کے وہاں واحد ہسپتال کو سروسز سے محروم کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے انسانی امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑے پیمانے پر نقل مکانی میں ریکارڈ کی گئی اور تقریباً 187,518 سے زیادہ فلسطینی اپنا گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔
الاقصیٰ شہداء بریگیڈ
مقامی میڈیا کے مطابق فلسطینی الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں مصروف ہیں۔
الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کی جانب سے جاری کر دہ پیغام میں کہا گیا کہ اس کے جنگجوؤں نے نابلس اور جینن کے علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی میڈیکل سروسز
اسرائیلی میڈیکل سروسز کے مطابق حماس کی جانب سے ہفتے کے روز شروع کئے جانے والے حملوں کے نتیجے میں اب تک 900 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
آئی ڈی ایف
اسرائیلی ڈیفنس فورسز ( آئی ڈی ایف ) کے مطابق حماس کے حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 2600 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 30 سے زائد اسرائیلی یرغمال بنائے گئے ہیں۔
War with Hamas—67 hours in.
— Israel Defense Forces (@IDF) October 9, 2023
We are actively operating to put a stop to the horrors the Hamas terrorist organization is inflicting on Israel. pic.twitter.com/TA4TLorKb4
اسرائیلی ڈپٹی کمانڈر
لبنان کے ساتھ اسرائیل کی سرحد کے قریب جھڑپوں میں ایک اسرائیلی ڈپٹی کمانڈر بھی مارا گیا۔
🥀🕯️The Deputy Commander of the 300th Brigade, LTC Alim Abdallah—from the Druze village of Yanuh-Jat—was killed yesterday (Monday) when confronting terrorists who infiltrated Israel from Lebanon.
— Israel Defense Forces (@IDF) October 9, 2023
The IDF sends its heartfelt condolences to his family and will continue to support…
آئی ڈی ایف کی جانب سے مارے جانے والے ڈپٹی کمانڈر کی شناخت لیفٹیننٹ کرنل علیم کے نام سے کی گئی ہے۔