یوم دفاع پاکستان کے موقع پر تھائ لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا
سفیر رخسانہ اشرف نےقوم کےلیےافواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا، تقریب میں تھائی لینڈ کی وزارت دفاع اور فوج کے سینئر اور جونیئر فوجی حکام نے شرکت کی،تقریب میں مختلف ممالک کے سفیر ، دفاعی اتاشی اور بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
دوسری جانب برازیل میں بھی یوم دفاع و شہداء کےموقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس تقریب میں تقریباً مختلف ممالک کےسفیر اوردفاعی اتاشی،برازیل کے اعلی سول و فوجی حکام اور بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
شرکاء کی بڑی تعداد نےتقاریب کا آغاز باآواز بلند قومی ترانہ پڑھ کر کیا،وطن کے دفاع کو یقینی بناتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والےقوم کے بیٹوں کی خدمت میں سلام عقیدت پیش کیا گیا۔
شرکاء نے 6 ستمبر 1965 سمیت دہشت گردی کی جنگ میں وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی،دونوں تقاریب کے اختتام پر ایک پروقار اعشایہ کا انتظام بھی کیا گیا۔