گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ میں چھٹے مشیرکی تعیناتی کی منظوری دینے سے انکار کر دیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کابینہ میں مشیر کی تقرری کیلئے سمری گورنر کو بھجوائی گئی تھی جس کی منظوری سے انہوں نے انکار کر دیا ہے۔
گورنر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ آرٹیکل 130 کے تحت وزیر اعلیٰ کو 5 سے زیادہ مشیر رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔
فیصل کریم نے نئے مشیر کی تعیناتی کی سمری منظور نہ کرتے ہوئے دستخط کر کے واپس بجھوا دی۔