یوم دفاع و یوم شہدا کے موقعے پر ہائی کمیشن آف پاکستان نائجیریا میں نہایت پر وقار اور وسیع تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں تقریباً 50 ممالک کے سفیر اور دفاعی اتاشی ، نائجیریا کے اعلی سول و فوجی حکام اور بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ شرکاء کی بڑی تعداد نے تقریب کا آغاز باآواز بلند قومی ترانہ پڑھ کرکیا۔
ہائی کمشنر اور دفاعی اتاشی آف پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں اور دیگر شرکاء سے خطاب کیا، شرکاء نے دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اور اپنے قومی ہیروز اور بہادر افواج کی شہادت اور بے مثال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
وطن کے دفاع کو یقینی بناتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہونے والے قوم کے بیٹوں کی خدمت میں سلام عقیدت پیش کیا گیا، تقریب کے اختتام پر ایک پروقار اعشایہ کا انتظام بھی کیا گیا۔